سرگودھا:گاڑی پر فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے سابق وائس چیئرمین اعجاز شاہ جاں بحق
سرگودھا(نا مہ نگار) سرگودھا لالہ موسیٰ ریلوے لائن کے علاقہ چک 9 سن پل پر آتشیں اسلحہ سے مسلح موٹر سائیکل سواروں جاوید اقبال، عاصم اور محمد ریاض نے وائس چیئرمین اعجاز شاہ کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے اعجاز شاہ موقع پر جان کی بازی ہار گئے جبکہ گاڑی میں موجود ان کی والدہ اور بیوی معمولی زخمی ہوئیں ، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے