• news

وزیر اعظم نے ایڈٹ شدہ فون کالز کی ویڈیو سے قوم کا وقت ضائع کیا، شاہد خاقان عباسی 

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مہنگے تیل اور مہنگی بجلی نے عوام کا جینا عذاب بنا دیا، لیکن حکمرانوں کو پرواہ نہیں، وزیر اعظم نے ایڈیٹ شدہ فون کالز کی ویڈیو سے قوم کا وقت ضائع کیا، چیئرمین نیب اپوزیشن پر ہر قسم کا الٹا سیدھا کیس بنانے پر بضد ہے، پی ڈی ایم اپنے بیانیے پر قائم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی نے  کہا کہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مسلم لیگ ن نے حکومت چھوڑی تو تیل پر فی لٹر 15 روپے ٹیکس تھا،آج 40 روپے فی لٹر اضافی ٹیکس لیا جا رہا ہے، اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حکومت کیا کر رہی ہے ؟ 

ای پیپر-دی نیشن