• news

    اقوام متحدہ نے پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کو دوسرے ممالک کے لیے مثال قرار دیدیا

اسلام آباد(آئی این پی )  اقوام متحدہ حکام نے پاکستان کے بلین ٹری منصوبے کو دوسرے ممالک کیلئے مثال قرار دیدیا۔ پاکستان کے ماحول دوست اقدامات کی ایک بار پھر عالمی سطح پر تعریف کی گئی۔ اقوام متحدہ حکام نے بلین ٹری منصوبے کو دوسرے ممالک کے لیے قابل تقلید قراردیا ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو این انوائرمنٹ پروگرام انگر اینڈرسن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ماحولیات کی بہتری میں زبردست سرمایہ کاری کی، پاکستان ماحولیات کے3اہم شعبوں میں آگے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن