گجرپورہ:سسرالیوںکے مبینہ تشدد سے 2 بچوں کی ماں جاں بحق، ملزم فرار
لاہور (نمائندہ خصوصی) گجرپورہ میں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے دو بچوں کی ماں جاں بحق ہوگئی، ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کے مطابق صبا کے ورثاء کا کہنا ہے کہ سسرالیوں کے تشدد سے صبا قتل ہوئی ہے، صبا کی 5 سال قبل جہانگیر سے شادی ہوئی تھی۔