لاہور میں وکلاء کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات سپریم کورٹ کے رجسٹرار ہائیکورٹ اور دیگر کو نوٹس
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے لاہور میں وکلا کیخلاف(7-ATA) دہشتگردی کے مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست پر رجسٹرار ہائیکورٹ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور اٹارنی جنرل کو نوٹسز جاری کردئیے۔ جسٹس عمر عطا بندیال کی سربرا ہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ایڈووکیٹ عامر علی نے موقف اپنایاکہ ہمارے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ گھروں کی بجلی تک کاٹ دی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی۔