• news

سونا450روپے تولہ سستا ڈالر کی قدر میں7پیسے کمی 

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 450روپے اور 386روپے کی کمی واقع ہوئی۔ ادھر انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 7  پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کی کمی ہوگئی۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی،  پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں  فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 112850روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 96750روپے ہوگئی۔دوسری جانب انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 7  پیسے اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں 5 پیسے کی کمی ہوگئی۔انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 7 پیسے گھٹ کر 160 روپے 15 پیسے پر بند ہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے کی کمی سے 160 روپے 30 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن