• news

دینی قوتوں کے باہمی روابط کی ضرورت‘ اُمّہ کو درپیش مسائل پر مشترکہ مؤقف لیکر چلیں: سراج الحق

راولپنڈی (اے پی پی) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دینی قوتوں کے باہمی روابط اور تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے  کہا ہے کہ وقت کا تقاضا ہے کہ دینی جماعتیں اور تنظیمیں اپنے روابط اور تعلقات کو مزید مربوط اور مضبوط کریں ۔ وطن عزیز پاکستان اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حوالے سے مشترکہ اور متفقہ موقف لے کر چلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی میں  ممتاز عالم دین اور ادارہ تعلیمات اسلامیہ کے سربراہ علامہ سید ریاض حسین شاہ سے وفد کے ہمراہ ملاقات میں کیا۔ وفد میں نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم، صدر علما و مشائخ کونسل پاکستان میاں مقصود احمد، سیکرٹری جنرل برہان الدین عثمانی، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، نائب امرا سید عزیر حامد، سید ارشد فاروق، امیر پی پی 18عمران شفیق ایڈووکیٹ اور جمیعت اتحاد العلما   کے مولانا عبدالر حیم بابر اور مفتی خالد عمران خالد بھی شامل تھے۔ علامہ سید ریاض حسین شاہ نے سراج الحق کی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مغفرت کی دعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن