• news

پاک آرمی کے 10 طاقتور افواج مٰں شامل ہونے پر متفقہ قرارداو تحسین

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں کرونا ویکسین کے حوالے سے وزیر صحت پنجاب کے بیان پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے تشویش کا اظہار کر دیا۔ ایسے خطرناک بیان،  کتے کے کاٹنے کی ویکسین سے متعلق  وزیر صحت ایوان کو آگاہ کرے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پاک فوج کو دنیا کی دس طاقتور افواج کے لسٹ میں شامل ہونے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی۔ پنجاب اسمبلی کا  اجلاس دو گھنٹے 10 منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین کی صدارت میں شروع ہوا۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کے بارے میں سوالوں کے جوابات متعلقہ وزیر سید حسنین جہانیاں نے دئیے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں صرف تین سوال ہی زیر بحث آ سکے باقی کے محرک ایوان میں آئے ہی نہیں، نکتہ اعتراض پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس گندم کی فی من قیمت 2 ہزار روپے کی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد نہ ہونے پر سابق سپیکر رانا اقبال احمد نے اظہار تشویش کرتے کہا کہ ابھی تک کسانوں کو گندم کی قیمت کا وعدے کے مطابق معاوضہ نہیں دیا۔ جس پر متعلقہ وزیر نے کہا کہ یہ قرارداد وزارت قانون کو بھیج دی جلد اس کا جواب ایوان میں جمع کردیا جائے گا۔ نکتہ اعتراض پر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ وزیر صحت یاسمین راشد نے بیان دیا کہ کرونا ویکسین کی سائیڈ ایفیکٹس ہیں جو لگانا چاہے وہی ذمہ دار خود ہوگا۔ ہمیں اس پر تشویش ہے۔ حکومتی رکن سعید اکبر نوانی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میںکتے کے کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں ویکسین نہ ہونا افسوسناک ہے وزیر صحت ایوان کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین سے متعلق آگاہ کرے  وزیر صحت کا۔ یہ بیان کہ کرونا ویکسین اپنے رسک پر لگاوائیں ہر بندہ خود ذمہ دار ہوگا افسوسناک بیان ہے  اگر ان کو ہی ویکسین پر اعتماد نہیں تھا تو ویکسین منگوائی کیوں گئی۔ پی ٹی آئی کی رکن عظمی کاردار کی قرارداد میں کہا گیا کہ پاک فوج سیسہ پلائی کی مانند ملکی سرحدوں کی محافظ ہے پاک فوج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے، پاک فوج دنیا کی 10 بہترین افواج کی لسٹ میں شامل ہوگئی ہے۔ اقلیتی رکن رمیشن سنگھ اروڑہ کی جانب سے پیش کردہ بھارت کے کاشتکاروں کے حوالے قرارداد پنجاب اسمبلی میں اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی۔ پنجاب کا یہ ایوان بھارتی کسانوں پر تشدد کی مذمت کرتا ہے۔ اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن