2019ء سے مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین محاصرے می ں ہیں: محبوبہ مفتی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ 2019ء سے لے کر اب تلک مقبوضہ کشمیر کے عوام بدترین محاصرے میں ہیں۔ گذشتہ روز ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ بھارتی حکومت مرکزی انٹیلی جنس اداروں کو کشمیری سیاستدانوں، سول سوسائٹی کے ارکان اور صحافیوں کو ہراساں کرنے، انھیں مقدمات میں پھنسانے کیلئے استعمال کر رہی ہے۔