• news

بلاول بھٹو کی آصفہ زرداری کی  28ویں سالگرہ پر مبارک باد

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) چیئرمین پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو زرداری کی 28ویں سالگرہ پر انہیں مبارک باد دی ہے۔ بلاول بھٹو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بہن آصفہ کے ساتھ بچپن کی کچھ یادگار تصاویر شیئر کیں اور ساتھ تحریر کیا کہ میری چھوٹی سی بہن کوسالگرہ مبارک۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول نے اپنی اور آصفہ کی والدہ بینظیر بھٹو شہید کے ساتھ یادگار تصاویر بھی شیئر کیں۔ بلاول کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں سے بچپن کی تصویر میں آصفہ اور بختاور گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ ننھے بلاول سائیکل کی سواری کر رہے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن