• news

امیر ترین بھارتی بورڈ کی کنجوسی، مہمان انگلش ٹیم کو خطرناک ہوٹل میں ٹھہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )امیر ترین بھارتی بورڈ نے کنجوسی کی انتہا کرتے ہوئے مہمان انگلش ٹیم کو خطرناک ہوٹل میں ٹھہرا دیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کیلئے بھارت میں موجود ہے اور انہیں چنائی کے خستہ حال ہوٹل میں ٹھہرا گیا ہے۔فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے بالکونی کی تصاویر شیئر کیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ نیچے سے اکھڑی ہوئی ہے اور کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔انگلینڈ کے فاسٹ بائولر چنئی میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے خوبصورت نظارے کا لطف اٹھا رہے تھے لکن بالکونی کو دیکھ کر گھبرا گئے۔انہوں نے انسٹاگرام پربالکونی میں لگی گرل کی ویڈیو لگائی جو کئی منزلوں کی اونچائی پر لگی ہوئی تھی اور نیچے پختہ فرش تھا۔انگلینڈ کی ٹیم کو اس پرخطر ہوٹل میں 6 دن قرنطینہ کیلئے رکھا گیا ہے۔ اس فائیوسٹار ہوٹل سے باہر کا نظارہ تو بہت خوبصورت ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ نے حفاظتی اقدامات پر زیادہ توجہ نہیں دی۔چنائی میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔ اس ٹور کے دیگر میچز احمد آباد میں ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن