فیروز والا:جواء کھیلتے 4افراد پتنگ بازی کرتا نوجوان گرفتار
فیروز والا (نامہ نگار ) سرکل فیروز والہ پولیس نے نین سکھ کے قریب چھاپہ مار کر جوا ء کھیلتے 4افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہوئی ہزاروں روپے کی رقم اور آلات قبضہ میں لے لئے ۔سرکل بھر میں قمار بازوںاور پتنگ بازوں کے خلاف مہم چلائی گئی اس سلسلہ میں نین سکھ کے قریب چھاپہ مار کر بلیڈ گیم پر جوا کھیلتے ہوئے 4رکن اعجاز ، ذیشان، ارشد اور فیصل کو حراست میں لے کر ان کے قبضہ سے چالیس ہزار روپے کی رقم برآمد کر لی۔ فیکٹری ایریا پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے لاہور روڈ کی آبادی خانپور کے قریب چھاپہ مار کر پتنگ بازی کرتے ہوئے نوجوان محسن کو حراست میں لے کر اس کے قبضہ سے پتنگیں اور ڈورویں برآمد کر لیں ۔