ٹریننگ سکول کے مسائل کو فوری حل کیا جائیگا :ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ریلوے پولیس
لاہور( سٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز پاکستان ریلوے پولیس وقا رعباسی نے ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن کا دورہ کیا۔اے آئی جی ایڈمن پاکستان ریلوے پولیس ملک محمد عتیق اور پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول والٹن جواد خان نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کا استقبال کیا۔ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز نے والٹن پولیس ٹریننگ سکول کے ہاسٹل،کمپیوٹر لیب، لائبریری، کلاس رومز اور پریڈ گراؤنڈ کا تفصیلی معائنہ کیا۔ پرنسپل ریلوے پولیس ٹریننگ سکول نے ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ٹریننگ سکول والٹن کے بارے تفصیلی بریفنگ دی اور ٹریننگ سنٹر کے مسائل کے بارے بریف کیا۔