لاہور ہائیکورٹ نے سروسز ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کا حکم دیدیا
لاہور ( وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے سروسز ہسپتال کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کی درخواست پر ایم ایس سروسز ہسپتال کو عدالتی فیصلے کی روشنی میں ملازمین کو مستقل کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے طاہر خان ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 2013 سے سروسز ہسپتال میں ڈیلی ویجز بنیاد پر کام کر رہے ہیں، درخواستیں دینے کے باوجود درخواست گزاروں کو مستقل نہیں کیا گیا، ہائیکورٹ ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر فیصلہ دے چکی ہے۔