ڈیڑھ کروڑ آبادی کے میگا سٹی میں ملٹی ٹاسکنگ چیلنجز کا سامنا ہے:غلام محمود ڈوگر
لاہور(نمائندہ خصوصی) 47ویں کامن سے تعلق رکھنے والے زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس پولیس پر مشتمل 21 رکنی وفدنے سی سی پی او آفس کادورہ کیا۔وفد کے ارکان نے سر براہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر سے ملاقات کی۔ایس ایس پی ڈسپلن سید امین بخاری،ایس ایس پی ایڈمن وقار شعیب قریشی اور دیگر اعلٰی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔زیر تربیت اے ایس پیز نے سی سی پی او آفس میں قائم ویلفیئر آئی، ٹرپل ون،کمپلینٹ سیل، سوشل میڈیا سیل سمیت مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے زیرتربیت اے ایس پیز کو لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کی ذمہ داریوں اور خدمات بارے آگاہ کیا۔ سی سی پی او لاہور نے وفد کو پول کام، ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم، ویلفیئر آئی، ہوٹل آئی، کمپلینٹ سیل اور ٹریول آئی سمیت مختلف پولیس سافٹ وئیرز،انکے استعمال اور افادیت بارے بریف کیا۔ سربراہ لاہور پولیس نے وفد کوآپریشنز اور انوسٹی گیشن ونگ، سکیورٹی ڈویژن،ٹریفک مینجمنٹ سسٹم، سی آئی اے، اے وی ایل ایس اور جینڈر کرائم سیل سمیت لاہور پولیس کے مختلف یونٹس کی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ لاہور پولیس کوڈیڑھ کروڑ آبادی کے میگا سٹی میں ملٹی ٹاسکنگ چیلنجز کا سامنا ہے۔ محدود وسائل کے باوجودجدید ٹیکنالوجی اور استعداد کار بڑھا کر پولیس سروس ڈلیوری میں بہتری لا رہے ہیں۔سی سی پی او لاہور نے زیر تربیت پولیس افسران کے کامیاب پروفیشنل کیریئر کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔