کو ئی بھی کشمیر کو پاکستان سے الگ سوچ بھی نہیں سکتا: شفقت محمود
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر تعلیم، قومی تاریخی اور ادبی ورثہ ڈویژن شفقت محمود نے کہا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کوئی بھی پاکستانی کشمیر کو پاکستان سے الگ سوچ بھی نہیں سکتا۔ ہماری حکومت نے مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں اجاگر کیا ہے اور خصوصاً وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر کی جوسفارت کاری کی ہے، شاید اس سے پہلے کبھی ایسا ہوا ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عبدالحق سہروردی کی کتاب ٹریجیڈی ان کشمیر"Tragedy in Kashmir" سانحہ کشمیر کی تقریب رونمائی کے موقع پر کیا۔ تقریب میں سینیٹر ولید اقبال نے بھی خظاب کیا۔