• news

افغانستان میں کشیدگی کو سیاسی تصفیے کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے: پاکستانی مستقل مندوب 

 نیویارک(اے پی پی)پاکستان نے کہا ہے کہ مشکلات  کے باوجو  کافی پیش رفت کے بعد افغان امن عمل  سے صرف نظر ایک المیہ ہو گا۔  اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب  منیر اکرم نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے  آف  فاردی  کوارڈینیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز(او سی ایچ اے)کے زیراہتمام   افغانستان کے لیے   ہیومینیٹیرین رسپانس پلان  2021 پر  اقوام متحدہ کے سینئر   حکام کے   بریفنگ سیشن  کے موقع پر  اپنے ردعمل میں کہا کہ  مشکلات کی وجہ سے ہم امن عمل  روک کر فوجی حکمت عملی کی طرف پلٹنا ایک المیہ ہو گا۔افغانستان میں امن  کے قیام امن کا واحد راستہ سیاسی حل  ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم  پاکستان عمران خان نے بار بار  اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ افغانستان میں کشیدگی کو  فوجی طاقت کے استعمال سے نہیں بلکہ  افغانستان کے سیاسی منظر نامے  کے مطابق سیاسی تصفیے کے ذریعے ختم کیا جاسکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن