• news

وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزارت خزانہ نے مالی سال کی پہلی ششماہی  کے اعداد وشمار پر مبنی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ابتدائی6ماہ میں قریبا 1.4ٹریلین روپے کا بجٹ خسارہ کا سامنا ہوا۔ جولائی تا دسمبر بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.1فیصد رہا۔ حاصل کردہ قرضوں پر سود کی ادائیگی 1.5 ٹریلین روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رواں مالی سال کے لیے حکومت نے بجٹ خسارے کا ہدف3.43 ٹریلین روپے مقرر کیا ہے۔ جولائی سے دسمبر میں حکومت نے 1.2 ٹریلین روپے کے قرضے لیے گئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن