بچوں کی لڑائی پر خواتین آپس میں جھگڑ پڑیں‘5 سمیت 6 زخمی
مظفرگڑھ(نامہ نگار)بچوں کی لڑائی کے باعث ہمسائے میں موجود خواتین آپس میں لڑپڑیں،تصادم کے دوران 5 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے .تفصیلات کیمطابق پیر رانجھن کالونی کے قریب بچوں کی لڑائی کے دوران خواتین بھی آپس میں لڑ پڑیں،لڑائی کے دوران خواتین کی جانب سے ایک دوسرے پر ڈنڈوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،تصادم کے دوران 5 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں رفیعہ،شمیم،قدیر،شیمو،سمیعہ اور سمیرا بی بی شامل ہیں.ریسکیو کیمطابق زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،پولیس نے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔