تلہ گنگ، کمرہ میں گیس بھر جانے سے ماں اور تین بچے جاں بحق
تلہ گنگ (نامہ نگار) موضع لیٹی میں رات کو کمرہ میں سوئے ہوئے ماں اور تین بچے دم گھٹنے سے جاں بحق ہو گئے۔ اس سانحہ کی اطلاع ملنے پر میال چوکی پولیس کے عملہ نے موقع پر پہنچ کر ماں اور اس کے تین بیٹوںکی نعشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال تلہ گنگ منتقل کر دیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق لیٹی گائوں میں صفیہ بی بی اپنے بچوں چھ سالہ عران، چار سالہ ریان اور ڈیڑھ سالہ عثمان کے ساتھ گھر میں سردی کے باعث کمرہ میں آگ جلا کر سو گئے کمرہ کے دروازے کھڑکیاں بند تھے۔ آگ کا دھنواں کمرہ میں پھیل گیا جس کے باعث دم گھٹنے سے چاروں جاں بحق ہو گئے۔