• news

پنجاب:میڈیکل کالجوں میں  ایم بی بی ایس کے امتحانات شروع

لاہور(صباح نیوز) پنجاب بھر کے میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس کے امتحانات شروع ہو گئے ۔  یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام امتحانات کا آغاز ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل فارماکولوجی کے پرچہ سے ہوا، 43 میڈیکل کالجوں کے 6368 امیدوار امتحان میں شرکت کر رہے ہیں۔ ترجمان یو ایچ ایس کے مطابق  پرچہ صبح نو بجے شروع ہو کر 12 بجے اختتام پذیر ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن