مارشل آرٹس ماہرراشد نسیم نے بھارتی کھلاڑی کو شکست دیکر ورلڈ ریکارڈ نام کرلیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس ) پاکستانی مارشل آرٹس ماہر راشد نسیم نے 2021 ء کا پہلا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔راشد نسیم نے گنیز ورلڈ ریکارڈ مقابلوں میں ایک مرتبہ پھر بھارتی کھلاڑی کو شکست دے کر 2021 کا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کردیا اور اس طرح انفرادی طور پر ان کے ریکارڈ کی تعداد 64 ہو گئی۔