• news

موسمیاتی تبدیلی کو جیو پالیٹکس اور سرد جنگ والی سوچ سے الگ کرنا چاہیے: مشاہد حسین سید

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کو جیو پالیٹکس اور سرد جنگ والی سوچ سے الگ کرنا چاہیے۔ وہ ٹرانس۔ہمالیہ کلائمیٹ چینج فورم  فار انٹرنیشنل کوآپریشن کے زیر اہتمام قدرتی ماحول کے تحفظ کے عنوان سے آن لائن سیمینار سے خطاب کررہے تھے۔ اس سیمینار کا اہتمام چین کی وزارت خارجہ اور تبت کی صوبائی حکومت نے کیا تھا۔ مشاہد حسین نے کہا کہ ہمالیائی خطے میں گرین کلائمیٹ فنڈ سے مخصوص اہداف کے حامل منصوبوں کا انتخاب کیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن