• news

افغان امن عمل اہم مرحلہ میں داخل‘ عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرائے: پاکستان

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا ہے کہ عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرے۔  افغانستان کے مسئلہ کا کوئی فوجی حل نہیں۔  مذاکرات کے ذریعہ حل کیا جانا چاہئے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں آج صبح پورے ملک میں  ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا ہم بھارت کو ہر سطح پر بے نقاب کرتے رہیں گے۔ بھارت کے ساتھ مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا لیکن  5اگست 2019 سے کشمیر میں سخت محاصرہ ہے۔ کشمیریوں کے تمام حقوق سلب ہیں۔ جب تک بھارت تمام اقدامات ختم نہیں کرتا اس وقت تک بات ممکن نہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید  باجوہ نے امن اور کشمیر کے حل کی بات کی ہے جبکہ بھارتی فوجی قیادت غیر ذمہ دارانہ، پاکستان مخالف بیانات دیتی ہے۔  بھارت عالمی برادری کے سامنے مکمل بے نقاب ہو چکا ہے۔ افغان امن عمل اس وقت بہت اہم مرحلے میں داخل ہو چکا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن