آر می چیف تحفظ دیں: بھارتی سازش بے نقاب کرنیوالے مہدی شاہ کی والدہ‘ بہن
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پاکستان مخالف بھارتی سازش بے نقاب کرنے والے مہدی شاہ کی والدہ اور بہن نے آرمی چیف سے درخواست کی کہ مہدی شاہ رضوی اوران فیملی کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہدی شاہ نے اعتراف کیا تھا بھارت سے پیسے لیکر پاکستان مخالف پروپیگنڈا کیا۔ مہدی شاہ کے رشتے دار محمد شریف خان نے کہا کہ جو ڈس انفولیب رپورٹ شائع ہوئی۔ اسکے بعد مہدی شاہ جھانسے میں آگئے۔ مہدی شاہ کی جان کو خطرہ ہے۔ مختلف طاقتوں کے گلگت بلتستان میں اثرات سامنے آنا شروع ہوئے اور بھارت کیلئے کام کرنیوالے جی بی کے عوام تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ وقت آنے پر ثبوت عالمی اور ملکی اداروںکے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ محمد شریف خان نے بتایا کہ بھارتی عناصر گلگت بلتستان کے عوام، سیاسی رہنمائوں، طالبعلموں سے رابطہ کرتے ہیں۔ ڈس انفولیب رپورٹ کے علاوہ دیگر20پردہ نشینوں کے ثبوت موجود تھے۔ وقت آنے پر ثبوت عالمی اور ملکی اداروں کے سامنے پیش کرنے کو تیار ہیں۔ را ایجنٹ اور انڈیا کے سہولت کار جی بی کے عوام کوگمراہ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم پرو پاکستانی نظریے پریقین رکھتے ہیں۔