فروری غیرمنصفانہ تقسیم کو یاد رکھنے کا دن: برطانوی رکن پارلیمنٹ
مانچسٹر (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی رکن پارلیمنٹ ٹونی لوائیڈز نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا ہے کہ 5 فروری غیرمنصفانہ تقسیم کو یاد رکھنے کا دن ہے۔
بھارتی مظالم کے شکار کشمیری قیدیوں اور مظلوم عوام کیساتھ ہیں۔ بھارت کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے کردار ادا کرے۔