• news

سرکلر ڈیٹ حکومت کیلئے درد سر‘ جون تک 2587 ارب روپے تک پہنچنے کا تخمینہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سرکلر ڈیٹ (تجارتی خسارہ) حکومت کیلئے درد سر بن گیا۔ جون 2021ء تک سرکلر ڈیٹ 2587 ارب رپے تک پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع کے مطابق جون تک آئی پی پیز کا سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 510 ارب روپے کو پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ جون تک جینکوز کی فیول سپلائرز کو ادائیگیاں 100 ارب روپے پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ جون تک پاور ہولڈنگ کمپنی کا سرکلر ڈیٹ 977 ارب روپے ہونے کا تخمینہ ہے۔ دسمبر 2020ء تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 2303 ارب روپے رہا۔ جون تا دسمبر 2020ء میں سرکلر ڈیٹ میں 153 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ پہلی ششماہی میں سرکلر ڈیٹ میں ماہانہ 25 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ جون 2020ء تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 150 ارب روپے تھا۔

ای پیپر-دی نیشن