• news

 استعفوں سے قیامت نہیں آئیگی، جمہوری بے چینی ضرور پھیلے گی:  وزیر داخلہ

راولپنڈی (این این آئی)وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جو لوگ استعفے دینے کا کہہ رہے ہیں انہیں اپنے فیصلوں پر غور کرنا چاہیے، استعفے دینے سے قیامت نہیں آئے گی لیکن اس سے جمہوری بے چینی ضرور پھیلے گی، جو لوگ سمجھ رہے ہیں تحریکوں سے حکومتیں چلی جاتی ہیں ہم نے 126دن کادھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی،پی ڈی ایم کی تحریک لانگ مارچ یا عدم اعتماد سے آگے نہیں جائیگی ،سینیٹ انتخابات ملک میں جمہوریت کو مزید مضبوط کرینگے، خواہش ہے فضل الرحمن سینیٹ کے انتخابات میں خود حصہ لیں ،پاکستان میں جتنا مضبوط الیکٹرانک میڈیا ہے برطانیہ اور امریکہ میں بھی نہیں ہے،اپوزیشن جو کریگی وہی ہم کرینگے،میرا پیپلزپارٹی سے کوئی تعلق ۔جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا میری تو خواہش ہے فضل الرحمن سینیٹ کے انتخابات میں خود حصہ لیں تاکہ جمہوریت مضبوط ہو، اگر وہ خود حصہ لیں گے تو میرا خیال ہے کہ ان کے غصے اور بے چینی میں کمی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سمجھ رہے ہیں کہ تحریکوں سے حکومتیں چلی جاتی ہیں تو ہم نے 126دن عمران خان کے ساتھ دھرنا دیا لیکن حکومت نہیں گئی۔

ای پیپر-دی نیشن