• news

بڑی سفارتی کامیابی: سعودی عرب‘ امارات‘ پاکستان کو 2 ارب ڈالر کے ریلیف پر آمادہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سفارتی میدان میں پاکستان کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پھر کام آ گئے۔ سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) بلال اکبر کی کوششوں سے سعودی عرب اور یو اے ای نے 2 ارب ڈالر کے ریلیف کیلئے گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع وزارت خزانہ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب اور یو اے ای 2 ارب ڈالر کے ریلیف پر آمادہ ہو گئے ہیں۔ دوست ممالک کے تعاون سے آئی ایم ایف کا دباؤ کم ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن