بگلیہارڈیم پر پانی روکنے سے دریائے چناب کا بہت بڑا حصہ خشک
سیالکوٹ(نامہ نگار)بھارت کی طرف سے کشمیر کے بگلیہارڈیم پر مکمل پانی روکے جانے کی وجہ سے ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب کے پانی کی آمد انتہائی کم ترین چار ہزار آٹھ سوچوبیس کیوسک ہونے کی وجہ سے اوردریائے چناب کا بہت بڑا حصہ خشک ہوگیا۔ دریامیں پانی کم ہونے کی وجہ سے یہاں سے نکلنے والی دونہروں مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہائو تین ہزار کیوسک اورنہراپرچناب میں پانی کابہائو تین ہزار سات سو کیوسک رہا۔۔گائوں ساہووالہ کے کسان محمداکبر کے مطابق نہر کا پانی نہیں ملتا اس وجہ سے ٹیوب ویلوں کاپانی فصلوں کیلئے استعمال کرتے ہیں۔ ترجمان ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں شامل ہونے والے کشمیر کے دودیگردریائوں دریائے مناور توی کے پانچ سو54کیوسک پانی اوردریائے جموںتوی کے ایک ہزار357کیوسک رہی ۔