پارلیمنٹ جملہ کیس شاہ محمود ، اسد عمر سمیت پی ٹی آئی رہنماؤ ں کی بریت کیلئے درخواسٹ
اسلام آباد(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے بھی پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کردی۔اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کے بعد پی ٹی آئی کے7 سینئر رہنماؤں نے بھی بریت کی استدعا کردی۔پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین، شفقت محمود، اسدعمر، پرویزخٹک اور علیم خان نے پی ٹی وی حملہ کیس میں بری کرنے کی استدعا کی ہے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہیکہ 2014 میں حکومت مخالف احتجاج کیا، آج بھی احتجاج ہورہے ہیں جب کہ عوامی تحریک کے کارکنان نے پارلیمنٹ کی طرف رخ کیا تھا۔انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 18 مارچ تک 3 بریت کی درخواستوں پر دلائل طلب کرلیے۔