• news

اپوزیشن لانگ مارچ کا شوق پورا کرے‘ خوش آمدید کہیں گے: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پی ڈی ایم اجلاس کے فیصلوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ اپوزیشن آج بھی متفق نہیں ہو سکی۔ کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ ایک ایسا ٹاسک ہے۔ جس کا کوئی اینڈ ہی نہیں۔ انہوں نے جو کرنا تھا کر لیا۔ ان سے کچھ بھی نہیں ہوا۔ الیکشن کمشن پر دیا گیا دھرنا بھی ناکام رہا۔ عدم استحکام تو تب ہوتا ہے جب اپوزیشن کو عوام سے حمایت ملتی۔ پی ڈی ایم کی ناکامیوں کی ایک لمبی لسٹ ہے۔ وہ ایک ایک کر کے سب ناکام ہوئیں۔ شبلی فراز نے کہا کہ ایک دوسرے پر کریشن کیسز بنانے، سڑکوں پر گھسیٹنے والے ملکر سینٹ الیکشن لڑیں گے۔ ثابت ہوا کہ لوٹ مار اور اقتدار کیلئے یہ سب ایک ہیں۔ اپوزیشن جماعتیں لانگ مارچ کا شوق پورا کر لیں۔ حکومت انہیں خوش آمدید کہے گی انہوں نے ایک دوسرے پر کرپشن کیسز بنائے۔

ای پیپر-دی نیشن