• news

کوئٹہ کمشنر آفس کے سامنے دھماکہ 2جاں بحق

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) انسکب روڈ کوئٹہ کے قریب زوردار دھماکہ ہوا جس سے 2 افراد جاں بحق 3 زخمی ہو گئے جن میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ دھماکے سے ارد گرد کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ دھماکہ کمشنر آفس کے سامنے ہوا۔ دھماکہ خیز مواد کار میں نصب کیا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کمشنر آفس کے سامنے دھماکہ ہوا ہے‘ تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔ جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکہ کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے جگہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ دریں اثناء سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ بلوچستان کے ضلع سبی میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کا محاصرہ کر لیا ہے اور زخمیوں کو سول ہسپتال میں منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ایک شدید زخمی کو تشویشناک حالت میں سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن