او آئی سی‘ اسلامی ممالک کی قیادت مسئلہ کشمیر‘ فلسطین کے حل کیلئے عملی اقدامات کریں: طاہر اشرفی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر میں جمعۃ المبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا ہے کہ امت مسلمہ کو کشمیریوں کو ہندوستانی مظالم سے نجات کیلئے فوری کردار ادا کرنا ہو گا۔ اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم کشمیر کے مسئلہ پر قراردادوں سے آگے بڑھیں اور عملی اقدامات کریں۔ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ہندو آباد کاری کے ذریعے کشمیریوں کو اقلیت میں بدلنا چاہتا ہے۔ لاہور میں گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل و نمائندہ خصوصی وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے مسئلہ پر عالم انسانیت کو توجہ کرنی ہو گی۔ عالم اسلام کو متحد ہو کر کشمیریوں اور فلسطینیوں کو اسرائیل اور ہندوستان کے مظالم سے آزاد کروانا ہو گا۔ مقبوضہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ پاکستان مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے ساتھ ہے۔امریکہ کی نئی حکومت کو مسئلہ کشمیر اور فلسطین کے حل کی طرف توجہ دینی ہو گی۔ وائس چیئرمین مولانا عبد الکریم ندیم ،علامہ عبد الحق مجاہد ، قاضی مطیع اللہ سعیدی ،مولانا اسد اللہ فاروق ، مولانا اسعد زکریا ، مولانا حق نواز خالد، مولانا عبید اللہ گورمانی ، علامہ طاہر الحسن ، مولانا محمد رفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی ، پیر اسعد حبیب شاہ جمالی ، مولانا محمد اصغر کھوسہ ، مولانا نعمان حاشر ، مولانا طاہر عقیل اعوان ، مولانا ابو بکر صابری ، مولانا انوار الحق مجاہد ، شبیر یوسف گجر، مولانا عبد المالک آصف ، مولانا اسلم صدیقی، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا عبد الحکیم اطہر، قاری زبیر زاہد، مولانا اسلام الدین ، قاری محمد اسلم قادری، قاری شمس الحق، مولانا حسان احمد حسینی ، مولانا محمد خورشیدنعمانی ، مولانا فہیم الحسن فاروقی ، مولانا عبد اللہ حقانی، مولانا عبد اللہ رشیدی ، میاں راشد منیر ، مولانا عاصم شاد ، مولانا عبد الوحید فاروقی ، مولانا ابو بکر حمزہ ، مولانا حبیب الرحمن عابد، مولانا طیب گورمانی، مولانا اظہار الحق خالد، صاحبزادہ حمزہ طاہر الحسن ، مولانا سعد اللہ لدھیانوی ، مولانا انیس الرحمن بلوچ ، مولانا عبد الرشید ، مولانا محمد شکیل قاسمی ، مفتی محمد عمر فاروق ، مولانا عبد الغفار شاہ حجازی ، مولانا تنویر احمد ، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی ،مولانا کلیم اللہ معاویہ ، مولانا عزیز الرحمن معاویہ ، مولانا عزیز اکبر قاسمی ، مولانا سعد اللہ شفیق، حافظ محمد طیب قاسمی ، مولانا حسین احمد درخواستی ، مفتی اقبال عثمانی،مولانا یاسر علوی ، قاری عبدالرؤف ، مولانا مطلوب مہار ، حافظ محمد طلحہ فاروقی ، مولانا زبیر کھٹانہ ، مولانا عقیل زبیری ، قاری عزیز الرحمن ، مولانا عاطف اقبال اور دیگر نے اجتماعات سے خطاب کیا۔