• news

وزیراعظم سے ڈپٹی سپیکر قاسم سوری سرگودھا کے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم عمران خان سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے  ملاقات کی۔ معاون خصوصی ملک محمد عامر ڈوگر بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ملاقات میں قانون سازی کے امور پر بات  چیت  کی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان سے  تحریک انصاف کے سرگودھا سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں کے وفد نے  ملاقات کی۔ وفد میں اسامہ غیاث میلہ، انصر اقبال ہرل اور میجر جنرل (ریٹائرڈ) سلیم میلہ شامل تھے۔ ملاقات میں پارٹی کے امور، عوام کو درپیش مسائل کے حل، فلاحی و ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم  نے کہا کہ عنقریب کسانوں کے لئے پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے زرعی پیکیج کا اعلان کیا جائے گا۔ آج پاکستان میں گنے، چاول، سٹرس کے کاشتکاروں کو فصلوں کا زیادہ منافع مل رہا ہے جس سے دیہی علاقوں میں خوشحالی آ رہی ہے۔ موجودہ حکومت کسانوں کی خوشحالی اور زرعی شعبے کی ترقی کے لئے پر عزم ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن