علی سد پارہ نے سرد موسم میں کے ٹو سرکرلیا: بلغارین کوہ پیما ہلاک
لاہور+گلگت+ سکردو (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کوہ پیما علی سد پارہ نے سرد موسم میں نانگا پربت کے بعد کے ٹو بھی سر کرلیا جبکہ کے ٹو سر کرتے ہوئے بلغاریہ کا ایک کوہ پیما ہلاک ہو گیا۔ علی سد پارہ نے ایک اور عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، سرد موسم میں کے ٹو سر کرنے والوں میں شامل ہوگئے ہیں۔ 26 کوہ پیما راستے سے ہی ناکام واپس لوٹے تھے جبکہ چار کوہ پیما کل رات 12 بجے کیمپ فور سے کے ٹو سر کرنے کے لیے روانہ ہوئے۔ علی سدپارہ کی کامیابی پر سکردو میں جشن منایا گیا، اس کے قبل 10 نیپالی کوہ پیماوں نے 16 جنوری کو کے ٹو سر کیا تھا۔ سد پارہ کے ساتھ دو غیر ملکی کوہ پیمائوں نے بھی کے ٹو چوٹی سر کی ہے ۔ چوٹی سر کے کرنے کے بعد کوہ پیما آٹھ منٹ پر وہاں رہے‘پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پھر واپسی اختیار کی ۔ادھر بلغاریہ کے ممتاز کوہ پیما اٹاناس گریجیو سکاٹو دنیا کی دوسری بلنڈ چوٹی کے ٹو سر کرنے کی سرمائی مہم کے دوران رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے گر کر ہلاک ہوگئے۔ علی سد پارہ نے کہا ہے کہ بلغاریہ کا کوہ پیما برف کے شگاف میں گر کر ہلاک ہوا۔ حادثہ کیمپ تھری سے والی پر رسی ٹوٹنے سے پیش آیا۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوہ پیما کی نعش تلاش کے بعد نکال لی گئی۔ کوہ پیما کی نعش فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سکردو روانہ کردی گئی۔