• news

وزیراعظم نے کشمیر پر پاکستان کے دیرینہ موقف کا اعادہ کیا‘ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی قبضے والے کشمیر تنازعہ پر پاکستان کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ بھارتی غیر قانونی والے کشمیر کا تنازعہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔ وزیراعظم نے کوٹلی خطاب کے دوران کشمیر پر پاکستان کے دیرینہ مؤقف کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے یو این قراردادوں پر عملدرآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان یو این کے تحت آزادانہ‘ غیرجانبدارانہ رائے شماری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرعزم ہے۔ رائے شماری کا وعدہ اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن