فیصلہ حتمی نہیں: برطانوی صحافی‘ شہباز شریف کی جیت نہیں ہوئی: شہزاد اکبر
اسلام آباد+ لندن (نوائے وقت رپورٹ) معاون خصوصی احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لندن کی عدالت میں سماعت کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ شہباز شریف کیس جیت گئے۔ مریم اورنگزیب کو پتہ کر لینا چاہئے تھا کہ عدالت میں کس چیز کی سماعت تھی۔ شہباز شریف کی رہائی کا مطالبہ بھونڈے مذاق سے کم نہیں ہے۔ برطانوی اخبار میں مضمون لکھنے والے صحافی ڈیوڈ روز نے کہا ہے کہ کیس کی ابتدائی سماعت ہوئی ہے۔ یہ فیصلہ صرف حتمی ٹرائل کیلئے پیرامیٹر طے کرتا ہے۔ عدالت میں صرف مضمون کے معنی کے حوالے سے فیصلہ ہوا۔ یہ کوئی حتمی نتیجہ ہیں ہے۔شہزاد اکبر نے کہا کہ سماعت آرٹیکل کو سمجھنے سے متعلق تھی ،علی عمران اور شہباز شریف نے ڈیلی میل کے خلاف کیس نہیں جیتا ۔ جج نے کہا کوئی پارٹی کیس جیتی ہے نہ ہاری ہے۔