دنیا پر عیاں ہو چکا تھا یہ کیسا احتساب اور کیوں شروع کیا گیا؟مریم نواز کا شہباز شریف کیس پر ردعمل
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے شہباز شریف کے برطانوی جریدے کے خلاف ہتک عزت کیس پر ردعمل میں کہا ہے کہ یہ کیسا احتساب تھا کیوں شروع کیا گیا‘ پہلے ہی دنیا پر عیاں ہو چکا تھا احتساب کا ڈرامہ رچانے والوں کا محاسبہ ابھی شروع ہوا ہے۔ اﷲ تعالیٰ ناانصافی کو پسند نہیں فرماتا‘ احتساب احتساب کی رٹ لگانے والوں کا اپنا یوم حساب قریب ہے۔ لگتا ہے برطانوی جج گاڈ فادر فلم نہیں دیکھتے‘ نہ ناول پڑھتے اور نہ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہیں۔ کیسے ہیں یہ برطانوی جج؟ جب عدالت ثاقب نثار کی نہیں آزاد ہو گی تو عمران خان کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ نواز شریف اور شہباز شریف کو سیاسی میدان سے باہر رکھنے والوں کو ہر روز دھول چاٹنا پڑ رہی ہے۔ شرم ہے تو چلو بھر پانی میں ڈوب مرو۔