• news

پاکستان میرج ٹائم سیکورٹی ایجنسی کا بحیرہ عرب میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بحیرہ عرب میں بحری جہاز پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ بحری جہاز دشت نے کھلے سمندر میں 20 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔ بحری جہاز  کو پاکستانی اور کشمیری پرچم سے سجایا گیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے۔ لیفٹیننٹ کمانڈر فرخ احمد کا کہنا تھا کہ آج یہاں جمع ہونے کا مقصد ظلم و بربریت کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔ ڈپٹی ڈی جی پی ایم ایس اے کمانڈر فیصل صادق کا کہنا تھا پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اندرونی اور بیرونی محاذ پر کشمیر کاز کو اجاگر کرتی رہے گی۔

ای پیپر-دی نیشن