• news

حکومت فلورز ملز کو 26 ہزار میٹرک ٹن گندم فراہم کریگی:چیئرمین فلورز ملز پنجاب

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب حکومت نے صوبے میں آٹے کی  دستیابی یقینی بنانے کیلئے آج سے فلورز ملز کے گندم کا کوٹہ 1 ہزار میٹرک ٹن بڑھانے کی منظوری دیدی  فلورز ملز ایسوسی ایشن  پنجاب کے چیئرمین عاصم رضا احمدنے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے فلور ملز کو روزانہ 26 ہزار میٹرک ٹن گندم ملے گی جس سے صوبہ بھر میں آٹے کی کمی دور ہوگی۔ فلورز ملز ایسوسی ایشن پنجاب  کے چیئرمین عاصم رضا  احمدنے کہا کہ اس سے قبل فلورز ملز کو 25 ہزار میٹرک ٹن روزانہ کی بنیاد پر گندم دی جارہی تھی ۔اب ہفتہ کے روز سے فلورز ملز کو 26 ہزار میٹرک ٹن گندم ملے گی۔ فلورز ملز کو گندم 1475 روپے فی من کے حساب سے مل رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن