جماعت اسلامی کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑ رہی ہے:بشارت علی صدیقی
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)ضلعی صدر جماعت اسلامی یوتھ بشارت علی صدیقی نے کہاکہ پاکستانیوں کو کشمیریوں کی ضرورت ہے جماعت اسلامی کشمیر کا مقدمہ ہر سطح پر لڑ رہی ہے آج ساری امت مسلمہ کشمیریوں کے حق میں اظہار یکجہتی کے سڑکوں پر ہیںپوری قوم یک زبان یک آواز ہوکر کشمیریوں کے حق میں نعرے لگارہی ہیں کشمیر بنے گا،پوری پاکستانی قوم مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی بھی صورت اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیگی، 5 فروری قاضی حسین احمد ؒ نے کشمیریوں کے لیے مختص کیا تھا اب یہ قومی دن بن چکاہے یہ مسئلہ کشمیر پر فیصلہ کن مرحلہ ہے ۔ اگر اس میں کمزوری جاری رکھی گئی تو عالمی دبائو صرف کشمیر سے ہی نہیں بلکہ فلسطین سے بھی دستبردار کرائے گا ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے یوم اظہار یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرطاہر مکی، یوسف بٹ، وجاہت مغل، فہد خان، ذوالفقار سندھونے بھی خطاب کیا ۔