• news

 مناواں :گھر سے 35سالہ خاتون کی نعش برآمد‘بھائی پر قتل کا شبہ

لاہور(نامہ نگار) مناواں کے علاقے میں گھر سے 35سالہ خاتون کی نعش ملی ہے ۔ شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اسے اس کے بھائی نے گلہ دبا کر قتل کیا ہے ۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کراکر تفتیش شروع کردی ہے ۔شریف پورہ کی رہائشی رخسانہ نے 9ماہ قبل گھرسے بھاگ کر اپنے رشتے دار الیاس کے ساتھ شادی کی تھی۔ گزشتہ روزاس کا خاوند گھر آیا تو رخسانہ کی کمرے میں نعش پڑی دیکھی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے جمع کردی۔ پولیس کے مطابق شواہد ملے ہیں کہ رخسانہ کا بھائی ذوالفقاراسے ملنے کے لئے اس کے گھر آیا تھا ۔ شبہ ہے کہ رخسانہ کو سے اس کے بھائی ذوالفقارنے پسند کی شادی کرنے کی رنجش پرگلہ دبا کر قتل کیا ۔تاہم اصل حقائق تفتیش، پوسٹ مارٹم اور فرانزک رپورٹس کے بعدسامنے آئیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن