• news

ڈی آئی جی آپریشنز کاتھانہ قلعہ گجر سنگھ ‘گڑھی شاہو کا دورہ 

لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے گزشتہ روز تھانہ قلعہ گجر سنگھ اور تھانہ گڑھی شاہو کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے تھانوں میں فرنٹ ڈیسک، رپورٹنگ رومز، حوالات، ریکارڈ روم سمیت مختلف حصوں کا معائنہ کیا اورحوالات میں موجود قیدیوں سے بھی ملاقات کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کاتحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ نقص امن کا باعث بننے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پی ایم پورٹل پر موصول شکایات کے بروقت ازالے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں۔حوالات میں بند ملزموںکا ریکارڈ مکمل رکھیں اور تھانوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل ہونے چاہئیں۔تھانوں میں آنے والا ہرسائل وی وی آئی پی ہے اوراسے عزت دینا ہم پر لازم ہے۔انہوں نے پولیس افسروں کو زیرالتواء درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانگ کی بھی ہدایت کی اورکہا کہ تھانہ کلچر میں بہتری اور کارکردگی مانیٹرنگ کے لئے تھانوں کے اچانک  دورے جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن