بھارت کی ‘ کشبربادیمیر کی آزادی کے دن قریب ہیں: ہاشم علی شاہ زنجانی
لاہور (پ ر) سجادہ نشین حضرت میراں حسین شاہ زنجانی و حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان پیر سید ہاشم علی شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کا جذبہ آزادی ختم نہیں کر سکتے۔ کشمیر پاکستان کا ہے اور رہے گا۔ بھارت کا غیرقانونی قبضہ بہت جلد ختم ہو جائے گا۔ جس بہادری اور جرات سے کشمیری بھارتی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں وہ دنیا بھر میں مثال بن چکی ہے۔ بھارت کی بربادی کے دن بہت قریب ہیں۔ اقوام متحدہ یکطرفہ بھارتی اقدامات ختم کرائے اور مظلوموں کو ان کا حق دیا جائے۔ کشمیر سے روح اور لہو کا رشتہ ہے جو ہمیشہ رہے گا۔ پاکستان آزادی کشمیر کیلئے ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔