• news

سرگودھا:اسلم نوید وملازم کی درخواست ضمانت پر سماعت 10فروری تک ملتوی

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا کارپوریشن کے سابق میئر مسلم لیگ( ن) سٹی کے نائب صدر اسلم نوید اور اس کی ملازم کی اینٹی کرپشن کیس میں درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی لاہور ہائیکورٹ نے سماعت 10فروری تک ملتوی کر دی جو دیگر چار ملزمان کے ہمراہ گزشتہ تین ماہ سے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا میں بند ہیں۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے تھانہ سرگودھا نے مسلم لیگ( ن) کے سٹی صدر اسلم نوید اور اس کے ملازم اختر عباس سمیت 8 ملزموں بلڈنگ انسپکٹرضلع کونسل نثار احمد،بلڈنگ انسپکٹر ٹی ایم اے علی عمران ،سابق ریونیو افسر ظفر انجم ،سرفراز احمد، سابق ڈی پی ڈی سی نعمان رضا،سابق ڈی پی او دلبر حسن زبیری کو نامزد جبکہ فواد طارق چیمہ اور رائے سارنگ خان وغیرہ کو کردار کے تعین کیلئے زیر تفتیش رکھ کر شہر کے ہاؤسنگ سکیم خیابان نوید میں کھالہ جات کی سرکاری اراضی شامل کر کے رہائشی پلاٹ بنا کر فروخت کرنے کے الزامات میں مختلف دفعات کے تحت 2 نومبر 2020 کومقدمہ درج کیا۔

ای پیپر-دی نیشن