وزیراعظم نے ٹرمپ کو بھارتی عزائم پر کیا بتایا، مودی کی جیت پر ٹویٹ کیوں کیا؟ احسن اقبال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے یوم یکجہتی کشمیر پر وزیراعظم عمران خان سے 12 سوالات پوچھ لئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے مودی انتخابات میں کامیابی کیلئے ٹویٹ کیوں کیا تھا؟ بی جے پی صدر کے غیر قانونی بھارتی قبضے والے کشمیر کو بھارت میں ضم کرنے کے اعلان پر عمران خان نے کیا اقدامات کئے؟ ایک لاکھ 80 ہزار اضافی فوج بھجوانے پر عمران خان نے کیا کیا؟ جولائی 2019ء کو اجیت دودل کے وادی کے دورے کا نوٹس لینے میں حکومت کیوں ناکام رہی؟ جولائی 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں کو نکالنا شروع کیا تو حکومت نے کیا کیا؟ صد رٹرمپ کو مودی کے عزائم کے بارے میں کیا بتایا؟ دیگر سوالات میں سلامتی کونسل اور او آئی سی رکن ممالک کا دورہ کیوں نہ کیا‘ کرفیوکے خاتمے کیلئے رکن اسلامی کونسل میں ایلچی کیوں نہیں بھجوائے۔ قومی اسمبلی قرار داد کے باوجود او آئی سی کا خصوصی سربراہ اجلاس بلانے کی درخواست کیوں نہیں کی گئی شامل ہیں۔