9لاکھ بھارتی افواج نے کشمیرکو جیل خانہ میں تبدیل کررکھا ہے:عبدالغفارروپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف جامع القدس چوک دالگراں سے جمعہ کے بعد ریلی نکالی گئی جس کی قیادت جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبد الغفار روپڑی نے کی۔ریلی میں حافظ عبدالوھاب روپڑی، حافظ عبد الوحید شاہد روپڑی،مولانا شکیل الرحمن ناصر،رانا نصراللہ،مولانا یونس ریحان،مولانابشیر،شاہد جا نباز،قاری فیاض سمیت کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالغفا ر روپڑی نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 9 لاکھ سے زائد بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو جیل خانہ میں بدلہ ہوا ہے انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جارہی ہے۔ہندوستان کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی افسوسناک ہے۔