کتاب ہدایت
اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے
بغیر اﷲ تعالیٰ کے حکم کے کوئی جاندار نہیں مر سکتا‘ مقرر شدہ وقت لکھا ہوا ہے‘ دنیا کی چاہت والوں کو ہم کچھ دنیا دے دیتے ہیں اور آخرت کا ثواب چاہنے والوں کو ہم وہ بھی دیں گے۔ اور احسان ماننے والوں کو ہم بہت جلد نیک بدلہ دیں گے o بہت سے نبیوں کے ہم رکاب ہو کر‘ بہت سے اﷲ والے جہاد کر چکے ہیں‘ انہیں بھی اﷲ کی راہ میں تکلیفیں پہنچیں لیکن نہ تو انہوں نے ہمت ہاری نہ سست رہے اور نہ دبے‘ اور اﷲ صبر کرنے والوں کو (ہی) چاہتا ہے ۔ O