• news
  • image

کوئٹہ اور سبی میں بم دھماکے

کوئٹہ کمشنر آفس کے قریب بم دھماکہ 2 افراد جاں بحق3 زخمی۔ سبی میں کشمیر یوم یکجہتی ریلی پر دستی بم سے حملہ،6 افراد زخمی، سکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی شروع کردی۔
بلوچستان میں دہشتگردی کی وارداتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ انکے پیچھے دہشتگردی کے بچے کھچے عناصر ہی ملوث ہیں۔ جو بیرونی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔ یہ وہ عناصر ہیں جو سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں سے بچ کر محفوظ پناہ گاہوں میں دبکے بیٹھے ہوئے ہیں۔ انہیں مقامی سہولت کاروں کی مدد بھی حاصل ہے۔ مگر کھل کر ان میں کچھ کرنے کی ہمت اور سکت نہیں رہی۔ اب یہ بزدل دہشتگرد چھپ کر موقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ کوئٹہ میں انکی ہٹ لسٹ پر ہے جہاں وہ موقع ملتے ہی کارروائی کرتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی ایسی ہی بزدلانہ کارروائی میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ سبی میں یوم کشمیر کی ریلی پر دستی بم سے حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ غیرملکی ایجنڈوں کی کارروائی ہے جو بیرونی فنڈز پر پلتے ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ سکیورٹی ادارے ان کارروائیوں کے سدباب کیلئے سخت کومبنگ آپریشن کرکے ان چھپے دہشت گردوں اور ان کو پناہ اور اسلحہ فراہم کرنیوالے عناصر کی بیخ کنی کی جائے۔ یہ وطن دشمن جہاں بھی دبکے بیٹھے ہوں انہیں ڈھونڈ نکال کر انکے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا جائے تاکہ ان کی وطن دشمن کارروائیوں کا سدباب ہو۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن